ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوا جیل میں بند قیدی کا قتل؛ مقتول کا تعلق بھٹکل سے !

گوا جیل میں بند قیدی کا قتل؛ مقتول کا تعلق بھٹکل سے !

Tue, 26 Jul 2016 21:43:56  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل 26 جولائی (ایس او نیوز) جبری وصولی اور منشیات (ڈرگس) فروشی کے الزام میں گوا جیل میں بند اشفاق بینگرے نامی ایک مبینہ گینگسٹر کا آج صبح جیل میں ہی قتل کردیا گیا ہے ۔اس بات کی اطلاع نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے پولس کے حوالے سے دی ہے۔ البتہ بھٹکل کے ایک ذرائع نے خبر دی ہے کہ مقتول اشفاق گوا کا رہنے والا ہے مگر اس کی شادی بھٹکل میں ہوئی تھی۔

پی ٹی آئی نے جیل کے انسپکٹر جنرل کے حوالے سے بتایا ہے کہ اشفاق کو عدالت میں پیشی کے لئے جیل سے باہر لے جانے کے وقت جیل میں بند ایک دوسرے 
قیدی نے تیز دھار دار ہتھیار سے حملہ کردیا۔  اشفاق کو فوری طور پر گوا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی موت واقع ہو چکی ہے۔ اس بات کی جانکاری نہیں مل پائی کہ آخر ہتھیار جیل میں بند قیدی کے پاس کیسے پہنچا۔

انسپکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں ۔

گوا اسمبلی میں چیف منسٹر لکشمی کانت پاریکر نے بتایا کہ انہوں نے اس واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے کیونکہ یہ ایک کسٹڈی میں ہونے والی موت کا معاملہ ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اشفاق کو ڈرگ اسمگلنگ کے الزام میں چندی گڑھ پولیس نے گزشتہ سال مئی میں گرفتار کیا تھا۔ وہاں سے ٹرانسفر ریمانڈ پر اسے گوا لایا گیا تھا۔

بھٹکل کے ایک ذرائع کے مطابق اشفاق بینگرے کی شادی بھٹکل کے ایک گھرانے میں ہوئی تھی اور وہ بیوی کے ساتھ گوا میں رہائش پذیر تھا۔ 


Share: